منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن کی پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے میں دلچسپی

datetime 13  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)میں چار بار کی فاتح ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔اس بات کا انکشاف بنگلا دیشی صحافی فہیم رحمان نے کیا جن کا کہنا ہے کہ کومیلا وکٹورینز کی

مالکن نفیسہ کمال پی ایس ایل میں ٹیم خریدنیکی خواہشمند ہیں لیکن فی الحال اس معاملے میں کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوئی۔اس کے علاوہ صحافی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس سے قبل نفیسہ نے اظہار کیا تھا کہ وہ اپنی فرنچائز کو بڑھانا چاہتی ہیں اور غیر ملکی ٹیم خریدنا چاہتی ہیں۔اس سے قبل 2021ء میں نفیسہ نے اپنی ٹیم میں پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو لینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے 2نئی ٹیمیں لانے کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 10تک بڑھانا چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی نئے سیزن میں سیالکوٹ اور فیصل آباد کی ٹیمیں آنے کا کہا ہے۔  بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)میں چار بار کی فاتح ٹیم کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…