ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کیخلاف مبینہ طور پر سیلاب زدگان کے نام پر جمع اربوں روپے کے عطیات ہڑپ کرنے کے سکینڈل کا انکشاف

datetime 13  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان وزیراعظم عمران خان کیخلاف مبینہ طور پر پاکستان میں سیلاب زدگان کے نام پر جمع کیے گئے اربوں روپے کے عطیات ہڑپ کرنے کے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ طور پر سیلاب زدگان کے نام پر عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تین ٹیلی تھون

سیریز میں پاکستان اور بیرون ممالک سے 15 بلین روپے جمع کئے ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی حکومتوں کے اکاؤنٹس میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے چیک وصول کئے گئے اس کے علاوہ پی ٹی آئی انصاف ریلیف فاؤنڈیشن امریکا میں بھی سیلاب زدگان کی امداد کے نام پر مال اکٹھا کیا اور پاکستان اور بیرون ممالک میں پی ٹی آئی کے رفاہی اداروں نے عطیات جمع کئے تاہم اربوں روپے کے عطیات جمع کرنے کے باوجود پی ٹی آئی نے کسی بھی فورم پر انصاف ویلفیئر فاؤنڈیشن امریکہ اور عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے تشکیل دی گئی آئی این جی اوز این جی اوز اور این پی اوز کی طرف سے سیلاب زدگان کے امدادی عطیات کی کوئی تفصیلات جمع نہیں کرائیں گئیں ۔ ذرائع کے مطابق سیلاب ذدگان کے نام پر جمع کیے گئے عطیات کے اخراجات کی کوئی بھی تفصیلات کسی بھی فورم پر پیش نہیں کی گئیں ،عمران خان نے جو عطیات جمع کئے انہیں پی ڈی ایم اے این ڈی ایم اے کی طرف سے سیلاب زدگان کے اخراجات میں ظاہر کیا جاتا رہا ۔

حقائق کے مطابق یہ بات منظر عام پر ہے کہ عمران خان نے اربوں روپے سیلاب زدگان کے نام پر جمع کیے لیکن سیلاب متاثرین پر نقد کی صورت میں آن لائن ٹرانسفر یا کسی بھی صورت میں 14 جون 2022 سے لے کر اب تک وصول کے عطیات میں سے کچھ بھی خرچ نہیں کیا گیا، سیلاب زدگان کی امداد ریسکیو اور بحالی کے لیے پی ڈ ی ا ے اور این ڈی ایم اے نے اپنے فنڈز سے امدادی آپریشن مکمل کیے کئے جنہیں پی ٹی آئی اپنے کھاتے میں ڈالتی رہی اور سیلاب زدگان کے نام پر جمع ہونے والے عطیات قومی اداروں کی تضحیک سیاسی تحریکوں اور لانگ مارچ پر خرچ کیے جاتے رہے۔

عمران خان اور ثانیہ نشتر نے کہا کہ انہوں نے سندھ میں متاثرین سیلاب کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں لیکن پی ٹی آئی سندھ سمیت مرکزی سطح پر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے متاثرین سیلاب پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کا کوئی دستاویزی ثبوت سامنے لایا گیا ہے،امریکہ میں مقیم پی ٹی آئی کے ڈونرز کی طرف سے فائیو زیرو ون سی تھری سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے مطالبات کیے گئے تاکہ پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے جمع کرائے گئے عطیات کے عوض ٹیکس میں چھوٹ کے لئے یہ دستاویزات جمع کرائی جا سکیں لیکن پی ٹی آئی کی طرف سے اس قسم کے کوئی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیے گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…