اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

یواے ای کی حکومت نے عید کے موقع پر تمام ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 11  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ایڈوانس تنخواہوں کا اعلان کر دیا گیا۔متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی

ہدایت پر ملازمین کو تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کی جائے ۔یواے ای کے سرکاری ملازمین جن کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے یہ ملازمین پیر 17 اپریل کو اپنی ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے، اس اقدام سے خاندانوں کو آنے والی عید الفطر کی تیاری اور طویل تعطیلات کے لیے خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔متحدہ عرب امارات(یواے ای)کے رہائشیوں کو اس سال عید الفطر پر طویل ویک اینڈ بھی ملنے کی توقع ہے، رہائشی عید الفطر کی تعطیلات کے ساتھ 3 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں ایک طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔عرب یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنسز (AUASS) کے رکن امارات فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے درست پیشگوئی کی تھی کہ رمضان المبارک کا آغاز 23 مارچ سے ہوگا، اب انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ اس سال رمضان 29 دن طویل ہوسکتا ہے اور عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسلامی ہجری کیلنڈر پر سرکاری عام تعطیلات کی تاریخیں 29 رمضان سے 3 شوال 1443 تک 4 دن کی ہیں، لہذا اس بار متعلقہ تاریخیں جمعہ 21 اپریل 29رمضان سے پیر 24 اپریل 3 شوال تک ہیں، اس کا مطلب ہے رہائشیوں کے لیے ایک طویل ویک اینڈ کی چھٹی ہے تاہم سرکاری تاریخوں کی تصدیق چاند دیکھنے والی کمیٹی عید کے قریب کرے گی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…