بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہورماسٹرپلان کی غیرقانونی منظوری، نیب نے پرویز الہٰی کیخلاف انکوائری شروع کردی

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے خلاف انکوائری شروع کردی۔نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے دبائو پر ماسٹر پلان میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو بران کرنے کا الزام ہے،

95مربع کلومیٹر زمین نئی ہائوسنگ سوسائٹیز کیلئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا۔نیب ذرائع نے کہاکہ عثمان بزدار اور پرویز الہٰی پر گرین ایریاز کو بران میں تبدیل کروانے کا الزام ہے، پرویز الہٰی نے اسکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے خزانے کو 300ارب کا نقصان پہنچایا۔دوسری جانب نیب نے ماسٹرپلان کی انکوائری میں معاونت کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا اور کہا کہ انکوائری میں معاونت کیلئے گریڈ 18کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔خط کے متن کے مطابق لاہور کے ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی جس کے تحت پرویز الہٰی کے خلاف انکوائری جاری ہے۔خط میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے کا فوکل پرسن نیب کمپلیکس میں12اپریل سے قبل رابطہ کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…