جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

105ممالک کی 300سے زائد تنظیموں کابھارت سے انٹرنیٹ بندش کی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ

datetime 10  اپریل‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی) دنیا بھرسے105ممالک کی 300سے زائد تنظیموں نے مواصلات،الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بھارتی وزیر اشونی ویشنو کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں ان پر زور دیاگیا ہے کہ وہ بھارت میں انٹرنیٹ کی بندش کے بارے میں قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کا ازسر نوجائزہ لیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ تنظیمیں #KeepItOnاتحاد کا حصہ ہیں جو 2016سے سرگرم ہے۔

ان تنظیموں نے انسانی حقوق کے کئی دیگر اداروں میں بھی شمولیت اختیارکی ہے جن میں بھارت میں انڈیا سول واچ انٹرنیشنل اور انٹرنیٹ فریڈم فائونڈیشن اورصحافیوں کی عالمی تنظیم’’ رپورٹرز ودآئوٹ بارڈرز ‘‘شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جب بھی انٹرنیٹ تک رسائی میں رکاوٹ پیداہوتی ہے، لوگوں کی اپنے پیاروں سے بات چیت کرنے، روزی کمانے، معلومات کے تبادلے یا تعلیم کے حصول، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر اہم عوامی خدمات حاصل کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔خط میں Access Nowاور #KeepItOnالائنس کی نئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ بھارت نے 2022 میں 84بارانٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیںجو مسلسل پانچویں سال عالمی سطح پر سب سے زیادہ تعداد ہے۔ خط میںکہاگیاہے کہ بھارت 2016سے انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کی مجموعی تعداد میں سے تقریبا 58فیصد کے لیے ذمہ دار ہے۔ہر بار جب انٹرنیٹ تک رسائی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تولوگوں کی اپنے پیاروں کے ساتھ بات چیت کرنے، روزی کمانے، معلومات کے تبادلے، تعلیم کے حصول، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر اہم عوامی خدمات حاصل کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…