جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپور کا مزید کتنے دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا

datetime 10  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔پیر کو علی امین گنڈاپور کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کے روبرو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔علی امین گنڈا پور کے وکیل بابر اعوان اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے علی امین گنڈا پور کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کی وائس میچنگ کے بغیرمقدمہ کیسے درج کیا گیا؟تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ میرے پاس تفتیش آئی ہے باقی مجھے علم نہیں۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ٹیلی ویژن سے علم ہوا۔جج نے سوال اٹھائے کہ کیا ضروری نہیں تھا کہ وائس میچنگ کروا کر علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرتے؟ اے ٹی سی سے وارنٹ لیے بغیر کیسے علی امین گنڈ اپو رکو گرفتار کرلیا؟بابر اعوان نے کہا کہ میں نے یہی کہا ہے جس پر پولیس نے میرے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بیان جاری کر دیا۔جج نے کہا کہ 29 ستمبر کا وقوعہ ہے، 6 ماہ کے بعد علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج ہوا، جب یاد آتا ہے تو پھر مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کے وائس میچنگ پنجاب فارنزک لیب لاہور سے کروانے ہیں۔جج نے کہا کہ آپ کے پاس سی ڈی آر ہونی چاہیے تھی،ا تنا طویل جسمانی ریمانڈ مانگ رہے ہیں۔وکیل بابراعوان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کا وائس سیمپل ساتھ والے کمرے میں لے لیں، ان کے خلاف مقدمے کا مخبر ایک مجسٹریٹ ہے، مقدمے میں جس نجی چینل کا ذکرہوا اس سے پراسیکیوشن نے آڈیو ریکارڈنگ نہیں لی۔جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ علی امین گنڈا پور نے کال کر کے کس سے بات چیت کی؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ اسد خان نامی شخص سے علی امین گنڈا پور نے کال پر گفتگو کی۔وکیل بابراعوان نے کہا کہ اسد خان نامی شخص نامعلوم ہے اور 6 ماہ کے بعد منظرِ عام پر آیا ہے، سافٹ ویئر موجود ہے جس سے آواز بنائی جا سکتی ہے۔

جج نے کہا کہ وائس میچنگ تو سب سے پہلے کی جاتی ہے، پراسیکیوشن بتائے کہ نجی چینل کو علی امین گنڈا پور کی آڈیو کس نے دی اور نجی چینل نے کیسے چلائی؟وکیل بابراعوان نے سوال کیا کہ اگر نجی چینل آڈیو ریکارڈنگ سے پیچھے ہٹ گئے تو پراسیکیوشن کہاں کھڑی ہو گی؟ نجی چینل کے پاس کون سی ٹیکنالوجی ہے جس سے تصدیق ہو کہ آواز علی امین گنڈا پور کی ہے،

علی امین گنڈا پورکی ریکارڈنگ کے حوالے سے نجی چینل میں سے کسی کا بیان لیا گیا؟ فرض کر لیا کہ علی امین گنڈا پور کی ریکارڈنگ درست ہے لیکن کیا کسی طرح کوئی نقصان پہنچا؟ مقدمے کا عجیب مخبر ہے، 6 ماہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر تنخواہ لیتا رہا۔جج نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ علی امین گنڈا پور کا جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا تو دیگر شہروں میں مقدمات نہ درج ہو جا ئیں۔

جج نے حکم دیا کہ آئی جی اسلام آباد (آج) منگل کو علی امین گنڈا پور کے خلاف تمام مقدمات کی لسٹ عدالت میں جمع کروائیں۔جج نے پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ علی امین گنڈاپور کی وائس میچنگ کروا لیں۔اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے علی امین گنڈا پور کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔جج نے ہدایت کی کہ علی امین گنڈا پور کا ریمانڈ سے قبل اور بعد میں طبی معائنہ کروایا جائے، ان کا وائس میچنگ کا سیمپل بھجوا دیں۔اے ٹی سی کے جج نے علی امین گنڈا پور کی وائس میچنگ رپورٹ (آج) منگل کو طلب کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…