جمعرات‬‮ ، 26 جون‬‮ 2025 

پاک نیوزی لینڈ سیریز،وفاقی کابینہ نے فول پروف سیکیورٹی کی منظوری دے دی

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوا جو براستہ دبئی آج لاہور پہنچے گا۔ اس حوالے سے وفاقی کابینہ نےمہمان کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئےفوج اور

رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔  دوسری جانب ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت گزشتہ روزہیڈ کوارٹرزپاکستان رینجرزسندھ میں سیکیور ٹی کا نفر نس کا انعقا د کیا گیا،جس میں کر اچی شہر کے امن و امان کی مجمو عی صورت حا ل کا جا ئزہ لیا گیا۔کانفر نس میںایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی،ایڈیشنل کمشنر کراچی، ڈی آئی جی سی ڈی ٹی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی،ڈ ی آئی جیز(ایسٹ، سائوتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک)اسپیشل برانچ،پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلا س کے دوران یومِ علیؓ، یوم القدس، چاندرات،عید الفطراورپا کستان نیوزی لینڈ کر کٹ سر یز کی مناسبت سے خصو صی سیکیورٹی لا ئحہ عمل کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیااور اس سلسلے میں کیئے جا نے والے اقدامات کی تو ثیق کی گئی۔ اجلا س میں اسٹر یٹ کرائم کی روک تھام کے لیے گشت اور اسنیپ چیکنگ میں ا ضا فہ جبکہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے جدید ٹیکنا لوجی کی مدد سے گرفتاری کے لیے مشتر کہ لا ئحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ اجلا س میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دیئے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے، کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت،جبری فطرہ، زکوا اور شدت پسندی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظررکھنے کے حوالے سے حکمت عملی کا بھی ازسرنوجائزہ لیا۔عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر،مشکوک سر گرمی اور ناخو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…