پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عدالت عظمیٰ کے ججزموجودہ آئینی بحران کی کیفیت کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائیں، حافظ طاہراشرفی

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی اورچیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہرمحموداشرفی نے اپیل کی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے ججزموجودہ آئینی بحران کی کیفیت کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائیں،عالمی دنیا، اقوام متحدہ اوراوآئی سی کو کشمیر اورفلسطین کیلئے عملی اقدامات اٹھانا چاہیے۔

اتوار کویہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ اضطراب میں ہے، فلسطین میں ظلم وستم جاری ہے،مسئلہ فلسطین پرعملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ریاست اور عوام کی فلسطین کے ساتھ محبت اورموقف میں کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم خودکہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ امت مسلم اورہمارے مسائل کاحل وحدت اوراتحاد میں ہے۔ ، نوجوان نسل کو انتہاپسندانہ رویے سے بچانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے عدلیہ کی طرف لوگ دیکھتے تھے ، سیاسی قائدین کی طرف دیکھتے تھے، آج مذاکرات کی ٹیبل پرکوئی بیٹھنے کیلئے تیارنہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ میں جوکچھ ہورہاہے وہ قوم کیلئے تکلیف دہ ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ شرعی اصول کہتے ہیں کہ قاضی پرموسم کے اثرات نظرانداز نہیں ہونا چاہیے ، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کرمسائل کوحل کریں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…