جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

بھارت،نصابی کتابوں سے مغلیہ تاریخ حذف کرنے پر مورخین کا شدید ردعمل

datetime 9  اپریل‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں مورخین نے تعلیمی نصاب تشکیل دینے والے ادارے نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ(این سی ای آر ٹی) کی طرف سے نصابی کتب سے مخصوص ابواب کو حذف کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ برصغیر پاک و ہند کے آئین اور ثقافت کے منافی ہے اور اسے واپس لیا جانا چاہیے ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق این سی ای آر ٹی نے حال ہی میں تاریخ کی کتابوں سے کچھ اقتباسات کو حذب کیا تھا، خاص طور پر بارہویں جماعت کی نصابی کتاب سے مغلوں سے متعلق کچھ حصے اور گیارہویں جماعت کی کتاب سے نوآبادیات سے متعلق حصوں کو ہٹایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مہاتما گاندھی اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ سے متعلق کچھ حقائق کو بھی حذف کیا گیا ہے۔این سی ای آر ٹی کے اس اقدام کے خلاف رومیلا تھاپر، جینتی گھوش، مریدولا مکھرجی، اپوروآنند، عرفان حبیب اور اوپیندر سنگھ سمیت تقریبا 250ماہرین تعلیم اور مورخین نے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے دستخطی مہم کے ذریعے این سی ای آر ٹی کے اس اقدام کی مذمت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے مخصوص ابواب کو حذب کرنا حکومت کے متعصبانہ ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔مورخین نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ برصغیر پاک و ہند کے آئین اور ثقافت کے خلاف ہے اور اسے واپس لیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب یونیورسٹی سطح کے اساتذہ کی تنظیم ڈیموکریٹک ٹیچرز فرنٹ کا کہنا ہے کہ اگر’’واٹس ایپ یونیورسٹی‘‘کو اسی طرح بھارتی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ہڑپ کرنے کی کھلی چھوٹ دی جائے گی تو بھارتی جمہوریت بری طرح متاثر ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ سال این سی ای آر ٹی نے مختلف مضامین کی کتابوں سے متعدد ابواب اور حقائق کو ہٹایا تھا۔ این سی ای آر ٹی کی طرف سے کی گئی ان تبدیلیوں کے بعد اب یہ نئی کتابیں طلبہ کو پڑھائی جانی ہیں۔

ایسی ہی ایک بڑی تبدیلی کے تحت این سی ای آر ٹی نے 12ویں جماعت کی نصابی کتاب میں موجود اس حقیقت کو بھی ہٹا دیا ہے کہ مہاتما گاندھی کے ہندو مسلم اتحادکا حامی ہونے کی وجہ سے ہندو انتہا پسند مشتعل ہو گئے تھے۔ اس کے ساتھ وہ پیراگراف بھی ہٹا دیے گئے ہیں جن میں مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد کچھ عرصے کے لیے آر ایس ایس پر پابندی لگانے کی اطلاع دی گئی تھی۔گزشتہ سال این سی ای آر ٹی نے نصابی کتابوں سے گجرات فسادات اور مغلیہ سلطنت وغیرہ کے ابواب کے حوالہ جات کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔ این سی ای آر ٹی نے چھٹی سے بارہویں جماعت کی مختلف کتابوں میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…