ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

ملک میں تیل اور گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

datetime 9  اپریل‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)ملک میں تیل اور گیس کی یومیہ پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے۔پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروس کے اعدادوشمارکے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69098 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں

3.7فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار66662 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔اعلامیے کے مطابق اسی طرح 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3319 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے مقابلے میں 5.8فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3139 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران پی او ایل کی تیل کی اوسط یومیہ پیداوار4887 بیرل، پی پی ایل 12154 بیرل، او جی ڈی سی ایل32494 بیرل اور ماڑی گیس کی یومیہ اوسط پیداوار1061 بیرل ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار64 ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 647، او جی ڈی سی ایل 701 اور ماڑی کی گیس کی اوسط یومیہ پیدوار944 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…