جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

معروف ائیر لائن کو پاکستان کے لئے پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی

datetime 9  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (ماینٹرنگ ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی ویز ایئر ابو ظہبی کو پاکستان کے لئے پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ۔ پاکستان کے شہری ہوا بازی کے ترجمان کے مطابق یو اے ای سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کی ایک نجی ائیر لائن کو بھی

متحدہ عرب امارات کے لیے پرواز چلانے کی اجازت دی جائے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد بہت زیادہ ہے نئی ایئر لائنز کے آپریشنز شروع ہونے سے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے پاکستان سے ابو ظبی سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں ویز ایئر ابو ظبی جلد ہی پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز کرنے جارہی ہے۔پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کی ایک نجی ایئر لائن کو بھی یو اے ای میں آپریشن کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ لیکن پاکستان کی کوشش ہے کہ نجی ایئرلائن کو بھی اجازت مل جائے تاکہ پاکستان سے سفر کرنے والوں کو مزید سہولت مل سکے۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے جمعرات کو اجلاس میں یو اے ای کی ویز ایئر ابوظبی کو پاکستان میں آپریشنز کی منظوری دی تھی۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…