کراچی(این این آئی)چکن اور گوشت کے نرخ تو پہلے ہی آسمان سے باتیں کرتے تھے، ماہ رمضان میں شہریوں کیلئے دالوں کا حصول بھی مشکل ہوگیا، قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے خریدار پریشان ہیں۔رمضان المبارک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہے، دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں۔چنے کی دال میں 20 روپے اضافہ ہوگیا، 260 روپے کلو فروخت ہونے لگی، 270 روپے کلو والا چاول بھی 70 روپے اضافے سے 340 روپے پر پہنچ گیا جبکہ فی کلو لوبیا 380 روپے کلو میں دستیاب ہے۔شہری جو چکن اور گوشت کی قیمتوں سے پہلے ہی پریشان تھے اب دالوں کی قیمتیں بڑھنے سے مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کارروائیوں کے باوجود گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہے، رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اس بار سستے بازار بھی قائم نہیں ہوسکے۔
مہنگائی کا جن بے قابو، دالیں بھی عوام کی دسترس سے باہر، دال اور چاول کی قیمتیں 70 روپے کلو تک بڑھ گئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
ٹیچر کی میٹرک کی طالبہ سے مبینہ زیادتی
-
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، 3 لاکھ خاندانوں کیلئے قرضوں کا بڑا اعلان
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
صارفین کے لیے اہم خبر، نئے بجلی کنکشن پر بڑی رکاوٹ سامنے آگئی
-
مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم
-
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی



















































