ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ امپائر نے تاریخ رقم کردی

datetime 6  اپریل‬‮  2023 |

سڈنی ( این این آئی) نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ امپائر نے نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دے کر تاریخ رقم کر دی۔

کیوی امپائر کم کاٹن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)مینز انٹرنیشنل کے دو مکمل رکن ممالک کے میچ میں امپائرنگ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون آن فیلڈ امپائر بن گئیں۔سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کم کاٹن نے آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمے داریاں نبھائی تھیں۔نیوزی کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر کم کاٹن کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ کم کاٹن کے لیے آج تاریخی دن ہے، وہ آئی سی سی مینز انٹرنیشنل کے دو مکمل رکن ممالک کے میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون آن فیلڈ امپائر بن گئیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیری پولوساک نے 2019ء میں مینز انٹرنیشنل میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون آن فیلڈ امپائر کا اعزاز حاصل کیا تھا لیکن انہوں نے 2ایسوسی ایٹ ممالک عمان اور نمیبیا کے درمیان ون ڈے میچ میں امپائرنگ کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…