لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں سستی چینی کااضافی اسٹاک ختم ہو گیا ہے ،مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت چالیس روپے تک پہنچ گئی۔سیکرٹری فوڈ پنجاب زمان وٹونے نگراںوزیراعلٰی محسن نقوی کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ نہ رکی تو 40 کروڑ ڈالرکی چینی درآمد کرنا پڑسکتی ہے،۔نگران وزیر اعلٰی محسن نقوی نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔