جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

پی ٹی آئی نےکے پی میں الیکشن کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

datetime 6  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا (کے پی) میں انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔سابق اسپیکرکے پی مشتاق غنی نے درخواست بیرسٹرگوہرکی وساطت سے دائر کی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنرکے پی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے۔درخواست میں کہا گیا کہ گورنر کے پی نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا اور بعد میں مْکرگئے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات ضروری ہیں، سپریم کورٹ گورنرکے پی کو انتخابات کی تاریخ کا حکم دے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ کے پی میں انتخابات کیلئے گورنر کی طرف سے عدالت میں نمائندگی نہیں کی گئی، کے پی میں الیکشن کی تاریخ کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے، کے پی میں انتخابات کے لیے درخواست گزار عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…