واشنگٹن(این این آئی)غیر قانونی طریقہ استعمال کر کے کینیڈا سے امریکا میں داخل ہونا8لوگوں کی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کینیڈا سے امریکا میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے دو خاندان مردہ پائے گئے، جن میں دو بچوں سمیت 8افراد شامل ہیں ۔علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں امریکا کے ساتھ کینیڈا کی سرحد کے قریب کیوبیک میں دریائے سینٹ لارنس کے دلدلی علاقے میں ملیں ہیں مرنے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے تھا، جن میں سے ایک رومانیہ سے تعلق رکھتا تھا جس کے پاس کینیڈین پاسپورٹ تھا، جبکہ دوسرا ہندوستانی تھا ڈپٹی پولیس چیف لی این اوبرائن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دونوں خاندان غیرقانونی طریقہ سے امریکا میں داخل ہونا چاہتے تھے ۔