اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا کی 12 جامعات بغیر وائس چانسلر کے چلنے کا انکشاف

datetime 30  مارچ‬‮  2023 |

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا کی 12 جامعات بغیر وائس چانسلر کے چلنے کا انکشاف ہوا ہے، صوبے کی 5 جامعات میں تو وائس چانسلر کے بغیر ہی چل رہے ہیں ۔فپواسا نے وائس چانسلرز کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا اور نگران وزیر اعلیٰ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وومن یونیورسٹی صوابی، خوشحال خان یونیورسٹی بغیر وی سی اور پرو وی سی چل رہے ہیں جبکہ لکی مروت یونیورسٹی، انجینئرنگ یونیورسٹی نوشہرہ میں بھی پرو وائس چانسلر اور وائس چانسلرزنہیں جس کے باعث جامعات مشکلات کا شکار ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جامعات میں تنخواہیں دینے اور یوٹیلیٹی بلز پاس کرنے کے لئے دستخط کے لئے کوئی اتھارٹی نہیں۔ جبکہ گاڑیوں کے بلز سمیت دیگر مالی اور دفتری امور بری طرح متاثرہورہے ہیں ۔ قپواسا کے صوبائی صدر ڈاکٹر فیروز شاہ نے جامعات کے وائس چانسلرز کے حوالے سے گورنر اور نگران وزیر اعلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔ قانون کے مطابق وی سی نہ ہو تو پرو وائس چانسلر انتظامات سنبھالتے ہیں ۔ یہاں 5 جامعات کے پرو وائس چانسلر ہی نہیں ہیں ۔ انتخابات کی وجہ سے وائس چانسلر کی تعیناتی میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…