اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے
مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھنانا مذاق ہے،بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔سینئر نائب صدرنے لکھا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔اب چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔دوسری طرف ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئر مین پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جنرل (ر)باجوہ، جنرل (ر) فیض، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، ایک ختم نہ ہونے والی فہرست ہے، ایک اورفہرست دوستوں کی بھی ہے، پھراس نے پالنے پوسنے والے کودھوکا دیدیا۔ مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھنانا مذاق ہے