منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

خنجراب پاس تجارت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان

datetime 30  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)خنجراب پاس پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب کے مقام پر ایک اہم زمینی سرحدی گزرگاہ ہے جس کو یکم اپریل سے تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاس کو ایک بار دونوں ممالک کے درمیان کورونا وائرس کی منتقلی پر قابو پانے کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ابھی متعلقہ فریقین کووڈ19 کے بعد کے دور میں سرحد پار تجارت اور کاروبار کو آگے بڑھانے کی امید کرتے ہوئے گرین لائٹ کسٹم کلیئرنس کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق خنجراب پورٹ پاکستان اور چین کو ملانے والی واحد زمینی بندرگاہ ہے۔ پاکستان چین سرحد پر واقع خنجراب پاس قراقرم ہائی وے پر ایک اسٹریٹجک پوائنٹ ہے، جو پاکستان کے گلگت بلتستان اور چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کو آپس میں ملاتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق درہ عام طور پر ہر سال 1 اپریل سے 30 نومبر تک کھلا رہتا ہے، اور سرد موسم اور اونچائی پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 1 دسمبر سے 31 مارچ تک بند رہتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ خنجراب پاس اس سال کے شروع میں چین سے پاکستان سامان کی ترسیل کے لیے عارضی طور پر دو بار کھولا گیا اس دوران 128 سرحد پار اہلکاروں کے دوروں، 328 گاڑیوں کے پاس اور 6,000 ٹن سے زیادہ سامان کی برآمد میں سہولت فراہم کی گئی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…