الماتے۔۔۔۔۔ اطلاعات کے مطابق قزاقستان کے ایک گاؤں میں دیہاتیوں نے اپنی حفاظت کیلئے بھیڑیے پالنے شروع کر دیے ہیں۔قزاقستان کے ٹی وی چینل کے ٹی کے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الماتے کے جنوب مشرقی علاقوں میں ’بھیڑیے کا بچہ پانچ سو ڈالر کے مساوی رقم میں مل جاتا ہے اور شکاریوں کا خیال ہے کہ اگر ان کا خیال رکھا جائے تو یہ جنگلی جانور پالتو بن جاتا ہے۔اس علاقے سے تعلق رکھنے والے نرسیت زلکشی بے نے چینل کو بتایا کہ اس نے تین سال قبل شکاریوں سے کرتکا نامی بھیڑیے کا بچہ خریدا تھا اور اب وہ اس کا پالتو ہے اور گھر میں کھلے عام پھرتا ہے۔نرسیت کے مطابق ’اس نے کبھی تنگ نہیں کیا۔ میں کبھی کبھار ہی اس کے گلے میں زنجیر ڈالتا ہوں اور روزانہ اسے گاؤں میں سیر کروانے لے جاتا ہوں۔ میرے اہلِ خانہ اور ہمسائے اس سے بالکل خوفزدہ نہیں ہیں۔‘انھوں نے دعویٰ کیا ’اگر بھیڑیے کا مناسب خیال رکھا جائے اور اسے اچھی خوراک دی جائے تو وہ آپ پر حملہ آور نہیں ہوتا۔ اور ویسے بھی اس کی خوراک ایک کتے سے زیادہ نہیں۔‘سوشل میڈیا پر بھیڑیے پالنے کے رواج کی مذمت کی گئی ہے۔تاہم جانوروں کے ماہر الماس زپاروف کے مطابق بھیڑیا ایک جنگلی جانور ہے اور اسے گھر میں رکھنا خطرے سے خالی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’بھیڑیے ایک ٹائم بم کی مانند ہیں جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے۔‘الماس نے یہ بھی کہا کہ اگر اس سلسلے میں حکام نے کچھ نہ کیا تو اندیشہ ہے کہ یہ شوق جلد ہی قزاقستان کے امرا میں پھیل سکتا ہے جس کے مہلک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی بھیڑیے پالنے کے رواج کی مذمت کی گئی ہے اور کچھ افراد نے حکومت کو بھیڑیوں کی آبادی ختم نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































