ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پرویز مشرف پر حملے میں ملوث 4 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی

datetime 21  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد۔۔۔۔ڈسٹرکٹ جیل میں پرویز مشرف پر حملے میں ملوث 4 مجرمان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں جن 4 دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ان میں اخلاص احمد عرف روسی، غلام سرور، زبیراحمد اور راشد محمود عرف ٹیپو شامل ہیں، چاروں ملزمان کو سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے الزام میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔ ڈیتھ وارنٹ ملنے کے بعد چاروں ملزمان سے ان کے اہل خانہ کی آخری ملاقات بھی کرائی گئی جس کے بعد انہیں پھانسی گھاٹ منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کا آکری مرتبہ معائنہ کیا جس کے بعد انہیں سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔
دوسری جانب جیل کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت ہے اور جیل جانے والے تمام راستوں کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے مکمل طور پر بند ہے۔ کچھ دیر بعد دہشتگردوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جی ایچ کیو پر حملے کے مجرم محمد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مجرم ارشد محمود کو بھی فیصل آباد جیل میں ہی پھانسی دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…