پی ٹی آئی کی اہم رہنما جیل سے رہا
کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری انفارمیشن فوزیہ صدیقی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بدھ کو فوزیہ صدیقی کی ضمانت منظور کی تھی۔خیال رہے کہ فوزیہ صدیقی کے خلاف ملکی اداروں کے خلاف بیان دینے کا الزام تھا۔