مظفر گڑھ (این این آئی)مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کروانے پر خاتون نے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے والے ملزم پر بھی مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس کے مطابق دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، فون پر دھمکی دینے والے نے خود کو ملزم کا دوست اور ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے دھمکی دی کہ مقدمہ خارج نہ کروایا تو کسی بھی کیس میں گرفتار کریں گے، نجی اسکول کے مالک پر خواتین ٹیچرز کو بلیک میل کر کے زیادتی کا الزام ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 15 نومبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔















































