فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز لیونل میسی کے نام

  بدھ‬‮ 1 مارچ‬‮ 2023  |  17:33

پیرس ( این این آئی) ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فرانسیسی فٹبالرز کریم بینزیما اور امباپے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا پلیئر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ جیت لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فیفا ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے گئے۔فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں لیونل میسی، فرانس کے امباپے اور کریم بینزیما کے درمیان مقابلہ تھا تاہم ارجنٹائن کے کھلاڑی نے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔واضح رہے کہ لیونل میسی نے ارجنٹینا اور مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے 22-2021 میں 27 گولز اسکو ر کیے۔لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔

زیرو پوائنٹ

ملک اس طرح

خان شبیر حسن خان راولپنڈی کا مشہور کردار تھا‘ اس کا اصل نام شبیر حسن تھا‘ راولپنڈی میں ٹیکسی چلاتا تھا‘ اس نے بعدازاں چھوٹے موٹے ٹھیکے لینا شروع کر دیے‘پیسے آئے تو کونسلر کا الیکشن لڑااور جیت گیا‘ کاری گر شخص تھا‘ وہ چند ماہ میں چیئرمین بھی بن گیا‘ ویسٹریج کے فوجی علاقے میں رہتا تھا‘ افسروں کے ....مزید پڑھئے‎