بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

شکست کے باوجودامام الحق میدان میں کیا کرتے رہے؟ تصویر نے پاکستانیوں کو غصہ چڑھا دیا،شرمناک قرار دے دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2019 |

ایڈیلیڈ(آن لائن) آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو اننگز اور 48 رنز کی شکست سے دوچار کر کے سیریز 0۔2 سے کلین سویپ کر دی ہے۔قومی ٹیم کو برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی اننگز اور پانچ رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا

جس پر کرکٹ شائقین انتہائی افسردہ ہیں تاہم اوپننگ بلے باز امام الحق کی میچ ہارنے کے بعد گراؤنڈ میں ایسی حرکت کرتے ہوئے ویڈیو اور تصویر وائرل ہو گئی ہے جس نے پاکستانیوں کو افسوس کیساتھ ساتھ غصے میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام الحق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کے ساتھ محو گفتگو ہیں اور قہقہے بھی لگا رہے ہیں۔کھیلوں سے وابستہ ایک صحافی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ بڑی شرم کی بات ہے، اتنی بری کارکردگی اور ہار کے باوجود اسی  راؤنڈ میں مسکراتے ہوئے شرم آنی چاہئے، کروڑوں پاکستانی اس ہار پر غمزدہ ہیں لیکن بڑی ہمت کی بات ہے کہ آپ خوش ہیں“۔لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کے بھانجے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ”بطور بلے باز ناکام ہونے اور قومی ٹیم کو کلین سویپ شکست کے بعد امام الحق کی یہ تصویر انتہائی شرمناک ہے“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…