ایم ڈی وسیم خان نے اپنا ڈیلی الائونس کم کرکے 320کے بجائے دو سو ڈالرز کردیا

14  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کی مراعات میں کمی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے اپنا ڈیلی الائونس کم کرکے 320کے بجائے دو سو ڈالرز کردیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وہ ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ میں بیس دن قیام کریں گے تاہم وسیم خان نے صرف نودن کا ڈیلی الائونس اس لئے لینے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ نو دن ان کی میٹنگز ہیں۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ وسیم خان کا گھر انگلینڈ میں ہے اس لئے وہ رہائش کے لئے کوئی پیسے نہیں لیں گے۔وہ برطانیہ میں اپنی گاڑی استعمال کریں گے۔وسیم خان نے6400ڈالرز کے بجائے 1800ڈالرز کا ڈیلی الاونس لینے کا

فیصلہ کیا ہے،پی سی بی چیئر مین احسان مانی 21جون کو آئی سی سی کے مہمان کی حیثیت سے بر طانیہ جارہے ہیں۔آئی سی سی نے احسان مانی کو سابق صدر کی حیثیت سے مدعو کیا ،احسان مانی اس دوران پی سی بی سے کوئی ڈیلی الائونس نہیں لیں گے جبکہ وسیم خان نے ورلڈ کپ کے دوران ڈیلی الائونس کم لینے کا فیصلہ کیا ہے احسان مانی نے مستقل طور اپنے غیر ملکی دورے میں ڈیلی الاونس چھ سو ڈالرز سے کم کرکے چار سو ڈالرزکردیا ہے،ماضی میں اگر چیئرمین اپنی رہائش استعمال کرتے تھے تو انہیں بارہ سو ڈالرز ملتے تھے تاہم احسان مانی نے اپنا ڈیلی الائونس د و سو ڈالرز مستقل بنیادوں پر کم کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…