وہاب ریاض اور حسن علی کی دھواں دھار بیٹنگ بھی پاکستان کے کام نہ آئی، شاہین ہمت ہار گئے

12  جون‬‮  2019

ٹاؤنٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 307 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا ہے، آسٹریلیا کی جانب سے ان کے کیپٹن فنچ نے 82 رنز بنائے اور وارنر نے بہترین کھیلتے ہوئے 107 رنز بنائے۔

باقی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی، پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی نے 2، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے 308 رنز کے ہدف کو عبور کرنے کے لیے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان پاکستان کے مجموعی سکور 2 پر کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 56 کے سکور پر گری، بابر اعظم نے 30 رنز بنائے، پاکستان کی تیسرے کھلاڑی امام الحق 53 رنز بنانے کے بعد پاکستان کے مجموعی سکور 136 پر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ محمد حفیظ کی تھی انہوں نے 46 رنز بنائے، پاکستان کے پانچویں کھلاڑی 147 کے رنز پر شعیب ملک آؤٹ ہوئے انہوں نے کوئی سکور نہیں بنایا۔ اس کے بعد آصف علی پاکستان کے مجموعی سکور 160 پر آؤٹ ہو گئے انہوں نے پانچ رنز بنائے، ساتویں وکٹ حسن علی کی گری انہوں نے 32 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ اس کے بعد وہاب ریاض نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 45 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور دو چوکے شامل تھے، وہ سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، محمد عامر کوئی رنز نہ بنا پائے، سرفراز احمد جو پاکستان کی آخری امید تھے وہ چالیس رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے اس طرح پاکستان صرف 266 رنز بنا سکا۔  یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019ء میں محمد عامر ایک میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…