پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلاٹیسٹ،پاکستانی ٹیم کوبڑاجھٹکا،اہم کھلاڑی نے نہ کھیلنے کی وجہ بورڈکوبتادی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین یونس خان مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ یونس خان نے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے دستبرداری کے بارے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کو مطلع کردیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا جو پاکستان کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بھی ہوگا۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔ یونس خان گذشتہ دنوں تیز بخار کے سبب کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔ چند روز ہسپتال میں زیرِعلاج رہنے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کردی تھی لیکن ڈاکٹروں نے انھیں مزید آرام کی ہدایت کی ہے۔ یونس خان نے 108 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اور سنچریاں بنانے والے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔

پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریزجیت لی ۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 172 رنزپرآئوٹ ہوگئی اورپاکستان نے تیسراایک روزہ میچ 136زنزسے اپنے نام کرلیا۔ویسٹ انڈیزکی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز دنیش رامدین سب سے زیادہ 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔بریتھ ویٹ نے 32، ایون لیوس 22، ڈیرن براوو 17، مارلن سیمولز13، کیرون پولارڈ 11، کپتان جیسن ہولڈر 26، الزاری جوزیف 2 جب کہ سنیل نارائن اور سلیمان بین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شانداری بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے 3، وہاب ریاض 2، شعیب ملک، سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو 85 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل خان 38 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے جبکہ کپتان اظہرعلی نے 101رنزبنائے اوربابراعظم نے تیسرے میچ میں بھی سنچری سکورکی اور وہ 106 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کرآوٹ ہوئے
شعیب ملک 5، محمد رضوان ، عماد وسیم اور محمد نواز 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی ٹیم نے تیسراایک روزہ میچ جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی جیت لی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…