بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر،حکومت نے جی پی فنڈ پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے جنرل پراویڈنٹ (جی پی)فنڈ پر منافع کی شرح کا اعلان کر دیا۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.05فیصد مقرر کر دی۔ گزشتہ مالی سال 25-2024میں جی پی فنڈ پر منافع کی شرح 12.46فیصد تھی، جس میں 0.41فیصد پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے نئی شرح منافع کا باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا جبکہ خودمختار، نیم خودمختار اداروں اور تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جن ملازمین کے متعلقہ فنڈ رولز کے تحت منافع کی الگ شرح مقرر ہے، ان پر 12.05فیصد کی نئی شرح لاگو نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ جی پی فنڈ سرکاری ملازمین کی بچت کا ایک نظام ہے۔ اس میں ہر ماہ ملازم کی تنخواہ سے ایک مقررہ رقم کاٹی جاتی ہے جو ریٹائرمنٹ، استعفیٰ یا وفات کی صورت میں مع منافع ملازم یا اس کے وارثوں کو واپس دی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…