جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، جہاں سیاحت کے شعبے میں آنے والے برسوں کے دوران روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سیاحتی صنعت میں 2036 تک 25 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے، جس سے مقامی اور غیر ملکی کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات کے باعث 2026 میں تقریباً 46 ہزار ملازمتوں کی عارضی کمی متوقع ہے، تاہم طویل مدت میں امارات کے ٹریول اور ٹورازم سیکٹر کے امکانات روشن قرار دیے گئے ہیں۔

دبئی، ابوظہبی اور رأس الخیمہ میں نئے ہوٹلوں، تفریحی مراکز اور بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق یہی منصوبے مستقبل میں سیاحتی شعبے کی توسیع اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے امکانات

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سفری اور سیاحتی صنعت کے 2036 تک سالانہ 6.3 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی توقع ہے۔ اس توسیع کے نتیجے میں ہوٹلنگ اور مہمان نوازی کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ایونٹ مینجمنٹ اور ٹریول سروسز میں بھی ملازمتوں کے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔

نئے منصوبوں کے باعث صرف روایتی سیاحتی ملازمتیں ہی نہیں بلکہ انتظامی امور، ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سروسز، مارکیٹنگ اور کسٹمر سپورٹ سے متعلق شعبوں میں بھی افرادی قوت کی ضرورت بڑھنے کا امکان ہے۔

ماہرین کے مطابق سیاحتی صنعت میں متوقع یہ توسیع متحدہ عرب امارات کی عالمی سیاحتی مرکز کی حیثیت کو مزید مستحکم کرسکتی ہے اور مستقبل میں ملک میں روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے نئے راستے کھول سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…