پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

گوجرانوالہ: نابالغ بھانجی کو متعدد بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں پولیس مقابلے میں ہلاک

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک ) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں پولیس کے ساتھ ہونے والے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران مشتبہ افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی کے دوران ملزمان کی اپنی ہی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم اپنی کم عمر بھانجی کو مبینہ طور پر متعدد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ کارروائی کے بعد ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد کیا گیا۔دوسری جانب تھانہ کوتوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ثاقب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اسے زخمی حالت میں قابو کرلیا گیا اور اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او قلعہ دیدار سنگھ کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا کہ معاشرے میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…