منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

ایران نے چین تک تیل پہنچانے کے لیے نیا راستہ منتخب کر لیا

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

تہران(این این آئی) امریکی پابندیوں اور سمندری راستوں میں رکاوٹوں کے باعث ایران نے تیل کی برآمدات کے لیے ریل کا راستہ اختیار کرنا شروع کردیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی سمندری تیل برآمدات 21 لاکھ بیرل یومیہ سے گھٹ کر تقریبا 5 لاکھ 67 ہزار بیرل یومیہ رہ گئی ہیں جس کے بعد تہران نے متبادل زمینی راستوں پر انحصار بڑھا دیا ہے۔ایران تقریبا 10 ہزار 400 کلومیٹر طویل ریلوے کوریڈور کے ذریعے تیل چین کے مختلف شہروں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سفر میں تقریبا 15 دن لگ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران پریشرائزڈ آئل ٹینکر ریل کارز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ پرانے ذخیرہ مراکز کو بھی دوبارہ فعال کر رہا ہے تاکہ تیل کی ترسیل کا سلسلہ برقرار رکھا جاسکے۔تاہم ریل کے ذریعے تیل کی ترسیل سمندری راستے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مہنگی ہے۔

اندازوں کے مطابق ریل سے ایک بیرل تیل کی ترسیل پر تقریبا 15 ڈالر لاگت آتی ہے جبکہ سمندری راستے سے یہی لاگت تقریبا 5 ڈالر فی بیرل ہے۔صلاحیت بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ایک ٹرین تقریبا 70 ہزار بیرل تیل لے جاسکتی ہے جبکہ ایک بڑے آئل ٹینکر میں 20 لاکھ سے زائد بیرل تیل منتقل کرنے کی گنجائش ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…