بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

انتخابات کیس ازخودنوٹس پر فیصلہ چار تین سے ہے ،الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے کیسے مشاورت کی؟جسٹس جمال مندوخیل

datetime 29  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پی پی آ ئی)پنجاب اور خیبرپختونخو اانتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ انتخابات کیس ازخودنوٹس پر فیصلہ چار تین سے ہے ،سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے ازخودنوٹس کو مستردکیا تھا۔

اکثریتی ججز کے مطابق انتخابات کا حکم نہیں دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخو اانتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل بنچ میں شامل ہیں۔گزشتہ روز اٹارنی جنرل کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی گئی تھی ،دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں سپریم کورٹ کے انتظامی مسائل کو اندرونی معاملہ کہا تھا، اپنے اختلافی نوٹ پر قائم ہوں ، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ انتخابات کیس ازخودنوٹس پر فیصلہ چار تین سے ہے ،سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے ازخودنوٹس کو مستردکیا تھا، اکثریتی ججز کے مطابق انتخابات کا حکم نہیں دیاگیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے کیسے مشاورت کی؟صدر مملکت نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیسے کردیا؟سپریم کورٹ کا آرڈر آف دا کورٹ4 ججز کا فیصلہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…