تین ماہ پہلے شادی ہوئی ، سارہ نے گزشتہ روز دبئی سے پاکستان پہنچ کر نئی گاڑی خریدی ، ایک دن پہلے ایسا کیا ہوا تھاکہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے بیوی کو قتل کر دیا ،تفصیلات سامنے آ گئیں

23  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ کے قتل ہونے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایاز امیر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچیں تھیں اور پاکستان پہنچ کر انہوں نے گزشتہ روز ہی گاڑی بھی خریدی تھی۔

نجی ٹی وجیو نیو زکے مطابق فیملی ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی، مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہی سارہ اور شاہنواز کے درمیان تکرار ہوئی تھی، جس کے بعد شاہنواز نے سارہ کے سر پر لوہے کی چیز ماری۔ذرائع کے مطابق سر پر چوٹ لگنے پر سارہ بےہوش ہو گئی تو شاہنواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایاز امیر کی سابق اہلیہ جو اس وقت فارم ہاؤس پر ہی موجود تھیں، جب انہوں نے یہ مناظر دیکھے تو پولیس کو اطلاع دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فارنزک ٹیم نے موقع سے تمام شواہد اور آلہ قتل برآمد کرکے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیے جائیں گے۔مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…