روسی کرنسی کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ
ماسکو(این این آئی)روس کی کرنسی روبل کی قیمت میں یورو اور ڈالر کے مقابلے میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روبل کی قیمت میں یہ پانچ سال کے دوران ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے اور ایسا یورپی کمپنیوں کی جانب سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے سے ہوا ۔
روسی کرنسی کو 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں بھی شامل کرلیا گیا ۔اب ایک یورو کی قیمت 61.10 روبل ہوگئی ہے اور یہ سطح جون 2015 میں دیکھی گئی تھی جبکہ ایک ڈالر 59.10 روبل کا ہوگیا ۔2022 کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قیمتوں میں 30 فیصد تک
اضافہ ہوا ہے اور وہ بھی اس وقت جب روس کو مالیاتی بحران کا سامنا ہے ۔