بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دھرمیندر کی نجی ویڈیو لیک کرنے پر ممبئی کے ہسپتال کا سٹاف ممبر گرفتار

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آ باد (نیوز ڈ یسک )ممبئی میں بریچ کینڈٰی اسپتال کے ایک ملازم کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب اس نے لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ان کے اہلِ خانہ کی نہایت نجی ویڈیو خفیہ طور پر بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلادی۔89 سالہ دھرمیندر کو ایک روز قبل اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، اور اسی دوران بغیر اجازت بنائی گئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سنی دیول اور بوبی دیول اپنے والد کے پاس کھڑے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ کرن اور راجویردیول بھی موجود تھے۔

دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور ویڈیو میں انتہائی رنجیدہ حالت میں نظر آئیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ ایسے حساس لمحات کی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق وہ ملازم جس نے ویڈیو ریکارڈ اور شیئر کی، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے، تاہم تحقیقات ابھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایک روز قبل سنی دیول نے گھر کے باہر میڈیا نمائندگان کو سختی سے تنبیہ کی تھی کہ وہ خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں، کیونکہ وہ مسلسل کیمرے آن رکھ کر ہر منظر قید کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔اس سے پہلے بھی دیول خاندان اس وقت پریشانی میں مبتلا ہوا تھا جب بھارتی میڈیا نے غلطی سے دھرمیندر کی وفات کی جھوٹی خبر چلا دی تھی، جس پر ایشا دیول اور ہیما مالنی نے شدید ردِعمل ظاہر کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…