اسلام آ باد (نیوز ڈ یسک ) پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اب ہفتے میں ایک کے بجائے دو تعطیلات ہوں گی، کیونکہ اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی کا نیا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے اپنے الحاق شدہ اسکولوں کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے کے روز بھی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سے پہلے ان اسکولوں میں صرف اتوار کو تعطیل ہوتی تھی، تاہم اب ہفتہ اور اتوار دونوں دن چھٹی ہوگی۔پیف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار صبح 8:45 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، جب کہ جمعہ کے روز کلاسز 12:30 بجے تک جاری رہیں گی۔ یہ شیڈول 15 اپریل 2026 تک لاگو رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسموگ کی شدت میں اضافے کے باعث سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کی تھی، جس کے تحت پیر سے جمعرات تک اسکول 8:45 سے 1:30 بجے تک اور جمعہ کو 8:45 سے 12:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔















































