ہم بچوں کو مال کی جگہ مسجد لے کر جاتے ہیں، یہ ترک خاندان چھٹی کا دن شاپنگ مال کی بجائے مسجد میں کیوں گزارتا ہے؟

23  جنوری‬‮  2022

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم بچوں کو مال کی جگہ مسجد لے کر جاتے ہیں، یہ کہنا ہے کہ ترکی سے تعلق رکھنے والے احمد خان کا، ان کا کہنا ہے کہ جب ہم چھوٹے تھے تو ہم نماز کے لئے مسجد جاتے تھے رمضان میں تراویح کے لئے جاتے تھے ہماری پرورش مسجد میں ہوئی

لیکن آج کل کے بچے مالز اور شاپنگ سینٹر میں پل رہے ہیں۔ احمد خان اپنی بیوی زینب اور بچوں محمد، حمزہ اور مریم کے ساتھ ہر ہفتے کے آخر میں استنبول کی کسی ایک مسجد کا انتخاب کرکے اس کا دورہ کرتے ہیں، وہ اپنے بیوی بچوں سمیت اب تک سو مساجد کا دورہ کر چکے ہیں، احمد خان کی اہلیہ بھی مساجد جانا پسند کرتی ہیں، زینب کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ بچوں کے شور مچانے سے پریشان ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بچوں کے شور کی وجہ سے ان کی نماز میں خلل ہوتا ہے، زینب کا کہنا تھا کہ لوگ بچوں کو شور مچانے پر منع کرتے ہیں تو میں انھیں سمجھاتی ہوں اگر بچے یہاں نہیں آئیں گے تو چھٹی کے دن انھیں مالز لے کر جانا پڑے گا جس سے ان کی تربیت مسجد کے بجائے مال میں ہوگی۔اس خاندان کا کہنا ہے کہ مسجد میں بچوں کی اخلاقی تربیت کے لئے ضرور جانا چاہیے۔ ہم چھٹی کا دن مالز کی بجائے مسجد میں گزارتے ہیں تاکہ اسلامی ماحول میں بچوں کی پرورش ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…