پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

ZONG 4G اور فاطمید فائونڈیشن کی خون کے عطیہ کی جاری مہم

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد: پاکستان کا نمبر1ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G فاطمید فائونڈیشن کے ساتھ مل کر خون کے عطیہ کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ خون کے عطیہ کی یہ مہم کراچی ZONG 4Gکے علاقائی دفتر میں “امید نو ” ملازمین کے رضاکارانہ پروگرام کے تحت منعقد ہوئی۔ جو کہ زونگ کے ملازمین کی طرف سے اپنے معاشرے کی ترقی کیلئے قائم کردہ پلیٹ فارم ہے۔ ZONG 4Gکے ترجمان نے کہا کہ معاشرتی طور پر ایک ذمہ دار ادارہ ہونے کی حیثیت

سے ،ZONG 4Gنے ہمیشہ جس معاشرے میں آپریٹ کیا وہاں کی ضرورت مند کمیونٹی کی مدد کے لئے بھی ہمیشہ آگے آگے رہا۔ ZONG 4Gاپنے انتہائی موثر CSRپروگرام کے تحت معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے اور مختلف پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اپنے معاشرے میں اتفاق پیدا کرنے اور اس کی اصلاح کیلئے صرف یہی طریقہ ہے ۔ ZONG 4Gکے مہم چلانے پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فاطمید فائونڈیشن کے ترجمان نے کہا کہ، فاطمید کی طرف سے ہم ZONG 4Gکی عطیہ مہم میں خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔ خون کا عطیہ کرنے کی اہمیت کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے ZONG 4Gکے ملازمین نے ان مریضوں کو خون عطیہ کیا جو خون نہ ملنے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ رضاکاروں نے اس تنظیم کے ساتھ مل کر کام کیا تا کہ عطیہ کی مہم کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہو سکے۔ مزید براں اس کمپنی کی مہم بھی ملازمین کی حوصلہ افزائی کا باعث تھی جس نے معاشرتی طور پر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کی اہمیت کو ظاہر کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…