سام سنگ فولڈ ایبل فون گلیکسی فولڈ کا ڈیزائن بہت خراب ہے

2  مارچ‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہواوے نے رواں ہفتے اپنا پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون میٹ ایکس متعارف کرایا تھا جبکہ اس سے قبل سام سنگ نے گزشتہ ہفتے اپنی ایسی پہلی ڈیوائس پیش کی تھی۔ مگر اب ہواوے نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے پہلے سام سنگ کے گلیکسی فولڈ جیسا فون تیار کیا تھا مگر اس کے ڈیزائن میں نمایاں خامیوں کے باعث اسے مسترد کردیا گیا۔ ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے

سی ای او رچرڈ یو نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلیکسی فولڈ جیسے ڈیزائن والا ہواوے فون اچھا نہیں تھا تو ہم نے اسے ترک کرکے دیگر ڈیزائن پر کام کیا۔ انہوں نے بتایا ‘مجھے لگتا ہے کہ فون میں 2 اسکرینیں ایک فرنٹ اور دوسری بیک اسکرین، ڈیوائس کو بہت بھاری بنادیتی ہیں، ہمارے پاس اس مسئلے کے متعدد حل تھے مگر ہم نے اس ڈیوائس کو ہی منسوخ کردیا، ہم 3 پراجیکٹس پر بیک وقت کام کررہے تھے اور ہمارے پاس گلیکسی فولڈ سے زیادہ بہتر فون ہے’۔ گلیکسی فولڈ میں ٹیبلیٹ سائز ڈسپلے اندر کی جانب فولڈ ہوتا ہے اور ایک چھوٹا ٹچ اسکرین ڈسپلے سامنے آجاتا ہے جبکہ میٹ ایکس کا لچکدار ڈسپلے باہر کی جانب ہے اور ایک اسمارٹ فون سے 8 انچ ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرتا ہے۔ اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ دیکھنے میں ہواوے کا فون سام سنگ کے گلیکسی فولد سے بہتر لگتا ہے۔ مگر ان دونوں میں سے کونسا فون کامیاب ہوتا ہے، اس کا فیصلہ تو ان کی دستیابی کے بعد ہی ہوگا۔ اور یہ یاد رکھیں کہ ہواوے میٹ ایکس بہت زیادہ مہنگا ہے جس کی قیمت 26 سو ڈالرز (3 لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے جبکہ سام سنگ گلیکسی فولڈ 1 ہزار 980 ڈالرز (2 لاکھ 76 ہزار روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ ہواوے نے ابھی اپنے فون کی دستیابی کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا جبکہ سام سنگ کا فون اپریل میں محدود تعداد میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…