فیس بک میسنجر کیلئے براہ راست ترجمے کا فیچر پیش کر دیا گیا

  اتوار‬‮ 6 مئی‬‮‬‮ 2018  |  11:00

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی جانب سے میسنجر ایپلیکشن کے لئے براہ راست ترجمے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے یعنی اب آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے صارفین اپنے پیغام کو کسی بھی زبان میں ترجمہ کر کے بھیج سکیں گے۔ فیچر میں ابتدائی طورپر انگلش اور ہسپانوی زبان کے لیے سپورٹ شامل کی گئی ہے اور باقیزبانوں کو بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شامل کر دیا جائے گا۔ یہ فیچر خصوصاً کاروباری اداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا کیونکہ اس کی مدد سے وہ اپنے صارفین سے مختلف زبانوں میں بات کرنے کے قابل ہو


جائیں گے واضح رہے کہ میسنجر کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب 30 کروڑ سے زائد ہے اور اس میسجنگ پلیٹ کے صارفین میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

موضوعات:

loading...