’’ان 3 بڑے سیاسی رہنمائوں کوقتل کرنے کا پروگرام تھا ‘‘ گرفتار دہشت گردنےتہلکہ خیز بیان ریکارڈ کروا دیا

26  فروری‬‮  2021

کراچی(این این آئی) سی ٹی ڈی کے ہاتھوں ایم کیو ایم لندن کے گرفتار مبینہ دہشت گرد واحد حسین کے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزم نے بتایا کہ عامر خان، مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری قتل کرنے کا پروگرام تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق دہشت گرد واحد حسین سلیم بیلجیم کا قریبی ساتھی اور پاکستان میں چیف مقرر تھا۔ واحد ایم کیو ایم لندن کے مسلح گروہ کو اسلحہ فراہم کیا کرتا تھا۔

دہشتگردی کی واردات کے بعد اسلحہ چھپانے کی ذمہ داری بھی شامل تھی۔سلیم بیلجیم سے دہشتگردی کی تمام ہدایات واٹس ایپ کے ذریعے لی جاتی تھیں۔ پاکستان مخالف دہشت گردی میں سلیم بیلجیم تمام مالی معانت کرتا تھا، 8 دسمبر 2018 کو ایم کیو ایم پاکستان کے میلاد پر حملہ بھی سلیم بیلجیم کی ہدایت پر کیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے میلاد حملہ میں خواجہ اظہار الحسن، عامر خان ، مقبول صدیقی اور فیصل سبزواری ٹارگٹ تھے۔ چاروں رہنما کے قتل نہ ہونے پر بانی ایم کیو ایم نے سلیم بیلجیم سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ملزم نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ دسمبر 2018 کو پی ایس پی کے دفتر پر حملہ بھی سلیم بیلجیم کی ہدایت پر کیا۔ پی ایس پی کے دفتر حملہ میں محمد نعیم نامی کارکن قتل ہوا، جس پر سلیم بیلجیم کو واٹس ایپ پر بانی ایم کیو ایم کی جانب سے شاباشی بھی دی گئی۔ فروری 2019 کو شکیل انصاری کو قتل کیا گیا۔سلیم بیلجیم سیاسی پناہ لینے کے بعد برطانیہ میں رہائش پزیر ہے، جہاں وہ مختلف غیر قانونی سرگرمیاں جاری رکھا ہوا ہے اور وہ پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے یورپ سے فنڈز جمع کرتا ہے۔ملزم نے بتایا کہ دہشتگردی کی کامیاب واردات ہونے کے بعد رقم دی جاتی تھی۔ حوالہ ہنڈی کے ذریعے تمام رقم کی منتقلی کی جاتی ہے۔ سلیم بیلجیم جعلی ٹکٹوں، ٹیکس فراڈ آڈیو اور وڈیو سی ڈیز کے کاپی رائٹس چوری کرنے میں بھی ملوث ہے۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی گرفتار دہشتگرد کے انکشافات پر مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ایک ملزم یورپ میں ہے جس پر وہاں کے قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…