سکول اگر دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوراً بند کردئیے جائینگے سکولز کھلنے سے چند دن پہلے صوبائی وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

  جمعرات‬‮ 14 جنوری‬‮ 2021  |  16:31

لاہور، اسلام آباد (آن لائن ،این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 18 جنوری سے نجی اور سرکاری سکولز کھولنے جا رہی ہے اور اگر حکومت نے محسوس کیا کہ سکولوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔تو حکومت کو اگر سکول بند کرنا پڑے تو ان سکولوں کو فوراً بند کردیا جائے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ 18 جنوری کو سکول کھلنے کے بعد شیڈول کے مطابق 50 فیصد طلباء و طالبات کو ایک


دن اور باقی 50 فیصد طلباء کو دوسرے روز کلاسوں میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ سکول آنے والے طلباء و طالبات کے لئے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا ہے جس میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے ماتحت تمام ممبرسکولز نیشنل پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو داخلہ مفت فراہم کریں گے۔ ممبران کے بچوں سے سالانہ چارجز نہیں لئے جائیں گے اور ماہانہ فیس پر پچاس فیصد رعائت دی جائے گی۔ نیشنل پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میں صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم،ڈاکٹرمحمد افضل بابر مرکزی صدر پرائیویٹ سکولز نیٹورک اسلام آباد، مرکزی جنرل سیکریٹری مقبول حسین ڈارنے اس معاہدے پر دستخط کئے گئے، جوائنٹ سیکرٹری نیشنل پریس کلب ندیم چوہدری نے معاہدے کے حوالہ سے تقریب میں موجود ممبران کو آگاہ کیا، تقریب میں پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے چوہدری محمدارشد مرکزی سیکرٹریاطلاعات، چوہدری فیصل علی چیف کوآرڈینیٹر، فنانس سیکرٹری سید سبط اصغر، بھارہ کہو زون کے صدر حافظ محمد ارشد، ترنول زون کے صدر امتیاز خان، روات زون کے کوآرڈینیٹر عدنان علی، اربن زون کے صدر سید سرفراز احمد، جھنگی سیداں کے صدر سید مقرب حسین، ترلائی زون کے جنرل سیکرٹری سیدانجم بخاری، راجہ خالد محمود نے شرکت کی۔


موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ایک غلط گیند

آپ اگر موجودہ سیاسی حالات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو دو شخصیات اور مضبوط ترین ادارے کا تجزیہ کرنا ہو گا‘ پہلی شخصیت عمران خان ہیں‘ عمران خان کے تین پہلو ہیں‘ یہ فاسٹ بائولر ہیں‘ عمران خان نے 20سال صرف بائولنگ کرائی اور بائولنگ بھی تیز ترین چناں چہ یہ فاسٹ بائولنگ ان کی شخصیت کا ....مزید پڑھئے‎

آپ اگر موجودہ سیاسی حالات کو سمجھنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو دو شخصیات اور مضبوط ترین ادارے کا تجزیہ کرنا ہو گا‘ پہلی شخصیت عمران خان ہیں‘ عمران خان کے تین پہلو ہیں‘ یہ فاسٹ بائولر ہیں‘ عمران خان نے 20سال صرف بائولنگ کرائی اور بائولنگ بھی تیز ترین چناں چہ یہ فاسٹ بائولنگ ان کی شخصیت کا ....مزید پڑھئے‎