نیب نے خواجہ آصف کے 48 بینک اکائونٹس کا سراغ لگا لیا، اکائونٹس میں کتنی رقوم جمع ہوئیں؟ تہلکہ خیز انکشافات

5  جنوری‬‮  2021

لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب )نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے 48 بنک اکائونٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے 48 بنک اکائونٹس میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع ہوئی ہے۔تمام بنک اکائونٹس خواجہ آصف اور ان کے خاندان کے بے نامی اداروں کے نام پر کھلوائے گئے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف اور ان کے خاندان کے اراکین کے اکائونٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار خواجہ آصف سے دوران تفتیش استفسار کیا جائے گا کہ بھاری رقوم کس مد میں ان کے اکائونٹس میں جمع ہوئیں؟،خواجہ آصف سے بے نامی اداروں کے اکائونٹس میں موجود اور اس کے تعلق کی بابت بھی دریافت کیا جائے گا۔خواجہ آصف کے وکیل چودھری نجم الحسن ایڈووکیٹ کے مطابق خواجہ آصف نے جو کمایا اورپرانکم ٹیکس ادا کیا ہے،خواجہ آصف کا سب کچھ ڈیکلیئرڈ ہے اور ریکارڈ پر بھی موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…