پنجاب بیت المال کونسل کا17 سالہ قانون تبدیل 

27  مئی‬‮  2020

لاہور (این این آئی)پنجاب بیت المال کونسل نے17 سالہ قانون کو تبدیل کردیا، ضلعی بیت المال کونسل کی چیئرمین شپ کے لیے اہلیت تبدیل کردی گئی، الیکشن میں حصہ لینے والے اراکین کی جگہ منتخب اراکین کا لفظ بدل دیا گیا۔پنجاب بیت المال کونسل کی جانب سے اضلاع کی سطح پرمستحق افراد میں فنڈز کی تقسیم کے لیے ضلعی کونسلز کے چیئرمین نامزد کیے جاتے ہیں

2003 سے موجود قانون کے تحت ضلعی کونسل کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اہلیت معیار بنایا گیا ہے جس کے مطابق مقامی، صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے والے افراد ضلعی کونسل کے چیئرمین نہیں بن سکتے۔ذرائع کے مطابق صوبائی بیت المال کونسل نے یہ قانون تبدیل کردیا ہے، حصہ لینے والے کی جگہ “منتخب اراکین” کا لفظ شامل کر لیا ہے، جس کے بعد صرف ایم اپی اے اور ایم این اے بننے والے ضلعی کونسل کے چیئرمین نہیں بن سکتے لیکن الیکشن میں حصہ لینے والے اہل قرار دے دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون میں تبدیلی اس لیے کی گئی ہے تاکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور الیکشن میں حصہ لینے والوں کو ضلعی کو نسلز میں نوازا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…