مولانا نے اربوں روپے فنڈز اور چندے کی مد میں اکٹھے کر رکھے ہیں اس رقم سے یہ کام بھی کریں، مولانا فضل الرحمان کے مشورے پر حیرت انگیز جواب

6  اپریل‬‮  2020

لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت کو راشن عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا مشورہ پڑھ کر خوشی ہوئی۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے صرف ایسے بیانات سامنے آتے تھے کہ انہیں وزیرِ اعظم بنایا جائے، انکی آل اولاد کو ایم پی اے، ایم این اے، سینیٹر بنایا جائے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ماضی میں مولانا فضل الرحمان جب کبھی خود اسمبلی کا حصہ نہیں ہوتے تھے تو سسٹم کو لپیٹنے اور بند کرنے کی بات کرتے تھے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر مولانا یہ کہتے کہ عوام کی دہلیز تک راشن وہ خود پہنچائیں گے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ ادوار میں اپنے اہل و عیال سمیت سیاست کے ذریعے اربوں روپے کمائے ہیں۔ لانگ مارچ میں بھی مولانا نے آصف زرداری، شریف برادران اور اپنے مریدین سے اربوں روپے فنڈز اور چندے کی مد میں اکٹھے کیے۔ مولانا کو چاہیئے کہ اس رقم میں سے چند کروڑ روپے وزیرِ اعظم کے کرونا ریلیف فنڈ میں بھی جمع کرائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…