منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین نےعوام کیلئے اپنے خزانے کا منہ کھول دیا، وزیراعظم عمران خان کو ایسی پیشکش کر دی کہ پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی گئی

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور دیگر شوگر ملز مالکان سے بغیر ٹینڈر چینی خریدنے کا فیصلہ کر لیا،ایک لاکھ ٹن چینی خریداری کی سمری منظوری کے لئے کابینہ کو ارسال کر دی گئی ۔ چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوگر ملز مالکان سے

ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کیلئے کابینہ سے خصوصی اجازت لی جائیگی، جس کی سمری منظوری کے لئے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے کہا کہ شوگر ملز مالکان یوٹیلیٹی اسٹورز کو کم نرخوں پر چینی دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی مداخلت سے شوگر مالکان سستے داموں چینی دینے کو تیار ہوئے ہیں، جہانگیر ترین نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ عوام کیلئے ڈیڑھ ارب کا نقصان برداشت کرنے کو شوگر مالکان تیار ہیں۔ذوالقرنین خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدی جائے گی اور وہ 67 روپے فی کلو کی قیمت پر چینی دیں گے، جبکہ دیگر شوگر ملز مالکان 70 روپے فی کلو دیں گے، شوگر ملز مالکان کی جانب سے یہ چینی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں مل رہی ہے، مارکیٹ ریٹ 81 روپے کلو ہے جبکہ ہمیں جہانگیر ترین سے 67 روپے کلو میں چینی ملے گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…