اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

نئے پاکستان میں اتنی بڑی تبدیلی۔۔۔ !!! ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاء الحق کے بعدجوکام کوئی نہ کرسکا وہ عمران خان نے کرکے دکھادیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2019 |

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہا کہ بڑی تبدیلیوں کے باعث کرپٹ مافیا حکومت کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ حکومت کو گھر بھیجنے کی چاہت رکھنے والے اپنے زخم چاٹ رہے ہیں۔

مبشر لقمان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سمیع ابراہیم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو کوئی نہیں گراسکتا، جو لوگ حکومت گرانے آئے تھے اپنے زخم چاٹ رہے ہیں۔مبشر لقمان کے مافیا سے متعلق سوال پر سمیع ابراہیم نے جواب دیا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاء الحق کے بعد عمران خان نے بیوروکریسی میں بڑی تبدیلیاں کیں۔ایک مافیا حکومت کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔، تاہم حکومت نااہل نہیں ہوسکتی۔عمران خان کے لہجے سے متعلق سوال پر سمیع ابراہیم نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہو ان کے ساتھ نرم لہجا کیسے برتا جا سکتا ہے۔اگرعمران خان ملک کو لوٹنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی بات کرتے ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں۔تاہم جو لوگ ملک کو لوٹ رہے تھے ان کو یہ زبان بالکل پسند نہیں۔ مولانا فضل الرحمان بھی اسی خوف سے بات کرتے ہیں کہ اپوزیشن کب اکٹھی ہو گی جب سب جیل میں ہونگے؟۔سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ صورتحال نارمل نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کرپٹ عناصر پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔یہی کرپٹ عناصرمافیا کے طور پر حکومت مخالف سازشیں کریں گے۔دراصل عثمان بزدار مخالف بھی یہی مافیا ہے جو نہیں چاہتا ان کے قانون مخالف کاموں میں خلل پڑے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…