بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کادورہ چین کے بعد سعودی عرب جانے کا فیصلہ،مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بڑی پیش رفت

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کے دورہ چین کے بعد فوری سعودی عرب جانے کے امکانات ہیں، ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کشمیر کے حوالے سے اہم پیش رفت ہونے کی توقع ہے، وزیراعظم نے چینی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیااورکہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر چین کو اصولی موقف اپنانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے چین سے سعودی عرب جانے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات نے مقبوضہ کشمیر سمیت خطے میں سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے، مقبوضہ وادی میں دو ماہ سے جاری طویل کرفیو کو ہٹانے کیلئے چین اپنا فوری کردار ادا کرے، ہم پاکستان سے غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، سی پیک کی تکمیل میری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بدھ کے روز وزیراعظم عمران خان نے چین کے چیئرمین نیشنل کانگریس لی ژان شو سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے چین کی 70ویں سالگرہ پر ان کو مبارکباد دی، اس موقع پر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور ثابت قدم پارٹنر ہیں اور چین کی گزشتہ عشروں کی اقتصادی ترقی بہت ہی متاثر کن ہے، ہم پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل میری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نے لی ژان شو کے سامنے کشمیر کا مقدمہ رکھتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات نے سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے، لہذا مقبوضہ علاقوں سے دو ماہ کے طویل کرفیو کو فوری ہٹانے کی ضرورت ہے،

اس ضمن میں چین اپنا بہترین کردار ادا کر سکتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کیلئے خطرات پیدا ہوئے ہیں، اس موقع پر چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے اہم قومی مفاد میں کشمیر پر حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان سے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔وزیراعظم پاکستان نے چین میں کشمیر کے مسئلے کو ہر فورم پر اجاگر کیا اور انہوں نے نریندر مودی کی حکومت کے اقلیتوں کے خلاف انتہا پسندی کے ایجنڈے اور پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…