فضل الرحمن پرپیسوں کی بارش،بڑے رئیل سٹیٹ ٹائیکون نے آزادی مارچ کیلئے بھاری رقم پہنچا دی

8  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کچھ احتجاج ہوتے ہیں انصاف کے حصول اور عوام کی بہتری کے لیے۔ لیکن آج کل ہونے والے احتجاج لوٹ مار کا پیسہ بچانے کے لیے ، اقتدار میں حصہ لینے کے لیے اور مال پانی کمانے کے لیے ہو رہے ہیں۔ اب مولانا صاحب کے پاس بظاہر اقتدار نہیں ہے اور سرکاری مال پانی نہیں آ رہا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 2 سیاسی جماعتیں ہیں جن پر کھربوں روپے کا چارج ہے اور جن پر بعض ڈیل اور ڈھیل دینے والے ریکوری نہیں ہونے دے رہے، ان کے لیے دو چار ارب روپیہ بانٹنا ایسے ہی ہے جیسے ہمارے لیے دو چار سو روپیہ۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ مولانا صاحب کو پیسوں کی قسط پہنچ چکی ہے۔نہ صرف دو بڑی جماعتوں نے مولانا صاحب کو پیسے پہنچا دیئے ہیں بلکہ کچھ ایسے لوگ جو فراڈیے ہیں جو اربوں کھربوں روپے کی زمینوں کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر فراڈ کرتےہیں، انہوں نے بھی اِن ڈائریکٹ پیسے پہنچانے شروع کر دئیے ہیں۔مولانا فضل الرحمن پہلے سیاستدان ہوں گے جو مارچ میں بھی پیسہ کما جائیں گے۔ ان کے پیسے لگیں گے بھی لیکن اس میں بھی مولانا صاحب کو منافع ہی ہو گا کیونکہ ان کو پیسے دینے والے بہت لوگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی بھی چاہتی ہے کہ حکومت جلدی چلی جائے جس کا ذمہ دار میں عمران خان کی ٹیم کو قرار دوں گا جن کو انہیں منانا ہی نہیں آیا نہ وہ بیوروکریسی کو ہینڈل کر سکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…